پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بلوچ طالب علم بیبگر امداد کی جبری گمشدگی باعث تشویش ہے،بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل لاہور
لاہور: بلوچستان اسٹوڈنٹس کونسل لاہور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں پنجاب میں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بلوچ طالب علم بیبگر امداد کی ریاستی اداروں کی طرف سے اغوا نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ اور جبری گمشدگی کا تسلسل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بیبگر امداد نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں انگریزی ادب کے طالب علم اور تربت کے رہائشی ہیں عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں وہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اپنے کزن کے پاس ٹھرا ہوا تھا جب 27 اپریل 2022 کی صبح 7.40 کو تین ویگو گاڑیاں پنجاب کے سی اس اوکے ہمراہ آکر انہیں بغیر کسی ایف آئی آربغیرکسی ثبوت ہاسٹل کے اندر داخل ہوکر اغوا کرتے ہیں ہم تمام انسانی حقو کے اداروں اور سماجی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ بیبگر امداد کی باحفاظت بازیابی کے واسطے ہماری مدد کریں اور بلوچ قوم و بلوچ طلباء کیخلاف اس اجتماجی زیادتی کیخلاف اپنی آواز اٹھائیں۔


