بلوچستان بلدیاتی انتخابات، اعتراضات کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بلدیاتی انتخابات 2022ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کو بلوچستان بلدیاتی انتخابات 2022ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا دن تھا جبکہ یہ عمل 28 اپریل تک جاری رہے گااور29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے،10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔
Load/Hide Comments


