اسرائیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح کم ہوئی تاہم مجموعی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 کیسز سامنے آگئے ہیں۔اسرائیل میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 193 ہوئی ہے جبکہ اکثر متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اس وقت زیر علاج متاثرین کی تعداد 6 ہزار 329 ہے۔