بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے بعد بلاول کی ٹوئٹر بایو تبدیل

پاکستان کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر بایو میں بھی تبدیلی کردی ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹر بایو میں پاکستان کے وزیر خارجہ ’Foreign Minister of Pakistan‘کا اضافہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا تھا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں