بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، اعتراضات دائر کرنے کاوقت ختم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان میں بلدیاتی انتخابات 2022ء کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کاوقت ختم ہوگیا۔ جمعرات کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا آخری دن تھا جبکہ آج 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے اور7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں