یبرگ بلوچ کی گمشدگی کیخلاف احتجاج، غازی یونیورسٹی کا پروفیسر برخاست، 9 طلبہ پر پابندی
ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں واقع غازی یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیٹنگ پروفیسر کو برخاست کردیا ۔ ذرائع کے مطابق پروفیسر رفیق قیصرانی کو گزشتہ دنوں بلوچ طلبہ کی ہراسانی اور پروفلنگ کیخلاف احتجاج میں شرکت کرنے کی وجہ سے ٹرمینیٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر رفیق قیصرانی نے پچھلے دنوں بلوچ فیمیل طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف آواز اٹھائی تھی جس کی پاداش میں یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں فارغ کردیا۔

وزیٹنگ پروفیسر کو برخاست کرنے پر طلبہ اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس تعصبانہ اور غیر قانونی عمل کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچ طلبہ پر تشدد، ہراسانی اور ہاسٹل سے انکی جبری گمشدگیوں کے کیسز مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں جس کیخلاف طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ غازی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واقعہ پر یونیورسٹی کے طلبہ حامد حسین، محمد آصف، محمد شفیق، فوزیہ علی، سعد بزدار، فہمیدہ عطا، محمد خالد

غوث، احمد خان کو دو سال کیلئے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیوسٹی میں داخلے پر پابندی ہوگی اور 30 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ باہر سے آئے طالبعلم وقار احمد اور اظہر بلوچ کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔


