بیلہ، تعمیراتی کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار

بیلہ؛نرگ ڈھورہ کا تعمیراتی کام کئی ماہ سے تعطل کا شکار ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر رفوچکر ہوگیا مقامی زمینداروں کی سونا اگلنے والی اراضیات بنجر رہ گئیں نرگ ڈھورا (واٹر چینل)کی تعمیر اور بحالی کے کام تعطل کے باعث زمیندار مایوس ہوگئے تفصیل کے مطابق 47 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر نرگ ڈھورا کا تعمیراتی کام پچھلے کئی ماہ سے ادھورا اور تعطل کا شکار ہے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ اور مال بٹور کر غائب ہو گیا ہے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ نرگ ڈھورہ (واٹر چینل)پر موضع وانگ سمیت دیگر علاقوں کی پچیس ہزار ایکڑز سے زائد زرعی اراضیات کی سیرابی کا انحصار ہے اور یہ ڈھورہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہے زمیندار جن کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے نرگ ڈھورہ غیر فعال ہونے کے باعث زمیندار مالی مشکلات اور تنگدستی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں زمینداروں اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نرگ ڈھورہ کی بحالی و تعمیر کے کام کو جلد مکمل کیا جائے اور زمینداروں میں پائی جانے والی مایوسیوں و محرومیوں کا جلد ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں