کوئٹہ، بلدیاتی امیدواروں کو 10 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف متعلقہ ٹریبونل میں فیصلے کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 6 مئی تک متعلقہ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں