گورنر ہاﺅس پر غنڈوں نے قبضہ کر لیا، عمر سرفراز چیمہ کا صدر مملکت سے رابطہ

لاہور (انتخاب نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے رابطہ کر کے کہا کہ گورنر ہاﺅس پر پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ صدر مملکت فوری رینجرز کی نفری گورنر ہاوس بھجوائیں۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ گورنر ہاﺅس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے صدر مملکت سے کہا کہ اجازت کے بغیر گورنر ہاﺅس میں سیکڑوں پولیس اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی۔گورنر پنجاب نے صدر مملکت سے مزید کہا کہ گورنر ہاﺅس میں ہونے والی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں