بلوچستان لیویز آئے روز وکلا کی عزتوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلوچستان بار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن کے پریذیڈنٹ عبدالمجید کاکڑ اور کابینہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وکلا کے حقوق کو کسی صورت تلف نہیں ہونے دینگے چاہیے وہ ججز کی elevation ہو یا وفاقی اور صوبائی ٹربیونلز میں تعیناتی ہو۔ بار باڈیز کو اعتماد میں لئے اور میرٹ کے بغیر کوئی تعیناتی قابل قبول نہیں ہوگی کیونکہ بار باڈیز نے ہمیشہ میرٹ کو ہی ترجیح دی ہے اور قطعا” میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار کابینہ نے عید کی تعطیلات ختم ہونے پر فور”ا کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں اہم فیصلے طے پائے جائیں گے۔دریں اثنا بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن کے پریذیڈنٹ عبدالمجید کاکڑ اور اس کے کابینہ نے اپنے مزمتی بیان میں کہا کہ بلوچستان لیویز آئے روز وکلا کی عزت اور ساخت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لیویز نے کبھی بھی اپنا فرض ایمانداری سے نہیں نبھایا ہے۔ ہمیشہ اثر و رسوخ والوں کے لئے اپنا ضمیر بھیچا ہے۔ بلوچستان لیویز نے کھبی بھی مظلوم طبقے کے حق میں قانونی مدد فراہم نہیں کی ہے۔ اس ملک میں ایک ہی وکالت شعبہ باقی رہ گیا جو ہمیشہ لیویز اور پولیس کے ایف آئی آر انکار پر وکیل نے ہی عدالت سے 22A کے ذریعے مظلوم طبقے کو ایف آئی آر کی قانونی رہبری دلوائی ہے۔ میروائس کاکڑ خانوزئی کے وکیل جو کہ وقوعہ پر موجود ہی نہیں تھے لیکن لیویز نے اپنی نا اہلی دکھا کر اثر و رسوخ پارٹیز کے کہنے پر ایف آئی آر میں میں ملوث کردیا۔ مخالف پارٹی صرف اور صرف وکیل کے روز مرہ کیس اور شعبے کو نقصان پہنچانے کیلئے ایڈووکیٹ میروائس کا نام ایف آء آر میں ڈالا۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن لیویز کی اس ناروا روئے کی سختی سے مزمت کرتی ہے۔ اور ڈی جی لیویز بلوچستان اور کمشنر بلوچستان کو سختی سے یہ پیغام جاری کرتی ہے کہ اپنے قبلے درست کرے اور اپنے فرائض کو جانیے۔ انتظامیہ عوام کی خدمت اور امن و امان کے لئے اس ملک میں بنائی گئی ہے نا کہ عوام کے درمیان جنگ جھگڑے اور انتشار پھیلانے کے لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں