ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے

کراچی (انتخاب نیوز) ٹرانسپوٹرز نے پردیسیوں سے اضافی کرائے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقرر کردہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ جن شہروں کا کرایہ 1500 سے 1800 روپے تک ہے وہاں کے 3000 سے 3200 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی حرکت میں آکر ضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کے پیش نظر اضافی کرائے کی واپسی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں