شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کو خطرات سے آگاہ کردیا

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کرائے گئے بیان حلفی کی کاپی وائرل ہوگئی، ایس ایچ او کوہسار کے نام لکھی گئی درخواست کے متن کے مطابق انہیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے دھمکیاں مل رہیں ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے، شیخ رشید نے تحریر کیا ہے کہ اگر انہیں جیل میں یا باہر قتل کردیا جائے تو نواز شریف، شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، رانا ثناء اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں