بارشوں کے باعث دریاﺅں میں پانی کی آمد میں بہتری ہوئی، ارسا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاﺅں میں پانی کی آمد میں بہتری آئی ہے جس کے بعد سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی گئی ہے۔ ترجمان ارسا خالد ادریس رانا نے بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کچھ بہتری آئی ہے اور سندھ کو پانی کی فراہمی بڑھا دی گئی ہے۔ سندھ میں پانی کی قلت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سندھ کو پانی کی فراہمی 32 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کیوسک کر دی ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سندھ تک یہ اضافی پانی پہنچنے میں چار سے پانچ دن لگ جائیں گے۔ ترجمان ارسا نے بتایا کہ پنجاب کو پانی کی فراہمی بھی 51 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کیوسک کردی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


