لسبیلہ، مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،7 زخمی

اوتھل:لسبیلہ میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوسٹل ہائی وے لیاری پھور کے مقام پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے کسی گاڑی نے ٹکر ماری۔اس شخص کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا۔متوفی کی عمر 30 سے 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔جب کہ صنعتی شہر حب میں نورانی کراس کے قریب کوچ اور سوزوکی میں تصادم میں ایک خاتون 42 سالہ زاہدہ زوجہ نور محمد جاں بحق اور 40 سالہ یاسمین زوجہ اسحاق زخمی ہوگء جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک اور واقعے میں ہنگلاج نانی مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کا رکشہ کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 5 یاتری زخمی ہوگئے۔جن میں رام چند اور شنکرکمار شدید زخمی ہوگئے۔جنہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے ریسکیو کرکے انہیں رورل ہیلتھ سنٹر وندر منتقل کیا جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔اوتھل کے قریب کلمتی اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص زخمی ہوگیا جسے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں