کراچی، کولڈ ڈرنک سے لدی سوزوکی پک اپ چھین لی گئی

کراچی (انتخاب نیوز) نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان کولڈ درنک سے لدی سوزوکی پک اپ چھین کر لے گئے،تین گھنٹے بعد سوزوکی لاوارث حالت میں مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی بلال کالونی میں نامعلوم افرادنے علاقے میں سپلائی کے لیے جانے والی کولڈ ڈرنک سے لدی لوڈنگ سوزوکی کو گھیر لیا اور تلخ کلامی کے بعد سوزوکی کو اپنے ہمراہ لے گئے ، کولڈ ڈرنک ایجنسی کے مالک کی اطلاع پر پولیس نے گاڑی کی تلاش کا عمل شروع کیا ،لگ بھگ تین گھنٹے بعد گاڑی لاوارث حالت میں مل گئی تاہم اس میں موجود سامان محفوظ رہا ، ملنے والی اطلاعات کے مطابق جس جگہ یہ واردات ہوئی ہے وہاں لوٹ مار کا بازار گرم رہتاہے اور آئے روز شہری قیمتی سامان سے محروم ہوجاتے ہیں ۔سرسید پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ جاری ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں