ہنزہ، حسن آباد میں متبادل لوہے کا پل پہنچا دیا گیا
ہنزہ (انتخاب نیوز) گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں واقع پل منہدم ہونے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حسن آباد پل بہہ جانے کے بعد متبادل لوہے کا پل ہنزہ پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ لوہے کا پل عارضی ہو گا جسے نصب کرنے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک متبادل شاہراہ نگر سے گزارا جانے لگا۔ ہنزہ میں حسن آباد میں پانی کے کٹاؤ سے پل منہدم ہونے کے بعد متاثرین پریشان ہیں۔ سیلابی ریلے سے متاثرہ شاہراہ قراقرم کا ٹریفک متبادل شاہراہ نگر سے گزارا جا رہا ہے۔ ہنزہ کی انتظامیہ کے مطابق شاہراہِ نگر پر سڑک تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی گاڑیاں شاہراہِ قراقرم سے گزرتی ہیں۔
Load/Hide Comments


