آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل حل کریں گے، محسن داوڑ
بنوں (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین و ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ محسن داوڑ نے بکاخیل کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ آئی ڈی پیز قومی متاثرین کمیٹی کے سربراہ ملک رحمت اللہ وزیر بھی تھے ،بکاخیل کیمپ میں مقیم آئی ڈی پیز نے ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اُنہوں نے ملک رحمت اللہ وزیر کو بروقت حل کرنے کا یقین دلایا ،ایم این اے محسن داوڑ نے دورے کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے عوام اور باالخصوص آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے، آئی ڈی پیز کے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ نئے نئے خیموں کا بھی بندوبست کریں گے، احساس پروگرام سے محروم آئی ڈی پیز کو دوبارہ پروگرام میں شامل کروائیں گے اُنہوں نے کہاکہ مجھے بخوبی علم ہے کہ یہاں آئی ڈی پیز کو صاف پینے کا بھی مسئلہ ہے وہ جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائیں گے اُنہوں نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں۔


