کراچی، موٹرسائیکلیں چرانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کراچی نے مختلف علاقوں سے بائیکس چرانے والے گروہ کے 9ارکان کو گرفتار کرکے 4مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،گرفتار ملزمان میں عبدالوحید، سرفراز، عقیل، امین، سعد، بلال، آصف علی، بلال، ریحان شامل ہیںملزمان سے چار موٹر سائیکلیں KGC-6006، KGU-3886 ، KBX-6788 ، KJP-1611 برآمد کی گئیں، مذکورہ موٹر سائیکلیں باالترتیب اتحاد ٹائون، فیروز آباد، کورنگی اور زمان ٹائون تھانہ جات کی حدود سے سرقہ کی گئی تھیں، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نشہ کے عادی ہیں جو نشہ کیلیے موٹر سائیکلیں چرانے کے بعد کھول کر پارٹس کی صورت میں مختلف کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالوحید اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیلیے پلاسٹک کا نقلی پستول استعمال کرتا تھا،پولیس ملزما ن کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔


