شہباز شریف نیب لاہور میں پیش

لاہور :مسلم لیگ ن کےصدر محمد شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ دن 12بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی ۔نیب لاہور اس سے پہلے شہباز شریف کو 17 اور 22اپریل کو بھی طلب کر چکا ہے ، شہباز شریف نےنیب کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا وبا ء کی وجہ سے پیش ہونے سے قاصر ہیں تاہم انہوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کروادیں ۔نیب کے تازہ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ شہباز شریف خود پیش ہوں اور مطلوبہ معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے خلاف جاری تحقیقات میں تعاون کریں۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں شہباز شریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں