نواب میر عالی بگٹی کو سیکورٹی فراہم کی جائے ،بگٹی قبائل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بگٹی قبائل کی جانب سے گزشتہ شب سغاری سوئی میں تمندار آف بگٹی قبائل نواب محمدمیر عالی بگٹی کے قلعے پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف کر اچی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے کہا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کو سیکورٹی فراہم کرنا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ د اری ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ پورے ضلع کو دہشت گردوں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوںنے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کو سیکورٹی فراہم کرکے حملہ کر نے والوں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے، انہوںنے کہ بگٹی قبائل اپنے نواب کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


