سبی، گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 48سے تجاوز کر گیا

سبی:سبی وگردونواح میں گرمی میں اضافہ،درجہ حرات 48 سے تجاوز کر گیا، سڑکیں ویران،،لوگ گھروں میں محصور،ٹریفک بھی معمول سے کم، لوڈ شیڈنگ نے گھریلوں اور کاروباری زندگی مفلوج کر دی، ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ، پارک کے درخت کے سائے پر لوگوں کے ڈیرے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سبی اور اسکے گردنواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بدھ کے روز سبی اور اسکے گرد نواح میں گرمی کا درجہ حرات 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی شدید متاثر رہی اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہنے کیساتھ ساتھ سڑکوں پر سناٹے چھائے رہے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شہری تفریحی پارک اور فٹ پاتھوں پر لگے درخت کی چھائے تلاش کرتے ہوئے دیکھائی دیئے، گرمی میں اضافے کیساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات سمیت برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا، گرمی کی شدت میں کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کی جانب سے شہری و دیہی علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھرآنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں