سریاب روڈ کے دکانداروں کو زمین کی مناسب قیمت دی جائے، انجمن تاجران

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انجمن تاجران کے زیر اہتمام سریاب روڈ برمہ ہوٹل پر احتجاجاً ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر سریاب روڈ کے تاجروں کو موجودہ ریٹ کے مطابق ان کی زمین کی قیمت ادا کی جائے۔ مظاہرین کی قیادت انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عمران ترین کررہے تھے مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے سے ولی افغان، محمد جان ،حاجی ظہور کاکڑ، بسم اللہ ترین، فیصل ناصر، ظہور رند، سردار اختر تاجک، فیصل خان ،سریاب زون کے صدربشیر بنگلزئی،عدنان لہڑی ودیگر شریک تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران ترین نے کہا کہ1994میں جب سریاب روڈ کیلئے سروے کیا گیا تو اس وقت کی 3سو روپے فی فٹ فیصلہ ہوا تھا اب تاجروں کو 6سو روپے ادا کی جارہی ہے جو بالکل کم ہے ہم اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک اپنے اس ناروا فیصلے کو واپس نہیں لیتے سریاب کے تاجروں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت ادا کی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ایس ایچ او سریاب نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں