اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی حکمت عملی ملک کیلئے تباہ کن ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی عمران خان کی حکمت عملی ملک کے لئے تباہ کن ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اداروں کو ٹارگٹ کرنے کی پالیسی کی نہ اپوزیشن میں حامی تھی اور نہ اب حکومت میں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اداروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ان کی مخالفت کو ہتھیار بنارہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان سندھ میں کھل کر سیاست کریں، ہم سیاسی انتقام لینے والوں میں سے نہیں ہیں، اشتعال، نفرت اور تعصب کو بڑھاوا دے کر عمران خان کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں