نیویارک میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کورونا کا شکار

واشنگٹن:امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکا میں اب تک 68 ہزار 570 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں۔امریکا اب تک 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر کے دنیا میں سب سے آگے ہے مگر یہ تعداد بھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد بنتی ہے۔ریاست نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں