غازی یونیورسٹی سے بے دخل طلبہ کو جلد بحال کیا جائے، سردار بادشاہ قیصرانی

ڈیرہ غازی خان (انتخاب نیوز) میر بادشاہ خان قیصرانی، سردار جمال خان لغاری، سردار محمد احمد خان لغاری نے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ بلوچ طلبہ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ، سردار اسامہ فیاض لغاری، ندیم بزدار اور نعیم بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سردار میر بادشاہ خان قیصرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے طالبعلموں کو جلد بحال کرتے ہوئے ان کا موقف سننے کا بھی حوصلہ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی سے بے دخل کیے گئے 8 طلبہ کو جلد بحال کرکے ان کا تعلیمی مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں