کیچ، بلیدہ میں فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، 3 اہلکار زخمی
کیچ (انتخاب نیوز) کیچ بلیدہ گلیسر میں فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا، دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز کا قافلہ الندور پوسٹ سے گلیسر پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا کہ راستے میں آئی ای ڈی کی زد میں آگیا۔ زخمی اہلکاروں کی فوری طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تربت منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


