کوئٹہ، کیسکوکی پشین میں کارروائی، 13غیر قانونی ٹرانسفارمر اتار کرلئے گئے

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مختلف سرکلزمیں غیرقانونی/ غیر رجسٹرڈ برقی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ اور پشین سرکل کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران کیسکوسریاب ڈویژن کوئٹہ کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے میاں غنڈی کے علاقہ میں 7غیرقانونی زرعی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے نیز کیسکو کرانی سب ڈویژن کی ٹیم نے کلی خلی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی ٹرانسفارمر ُاتاردئیے۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل میں ایس ڈی او پشین سب ڈویژن کی ٹیم نے پشین کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 5غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جنہیں بعد ازاں کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈبرقی کنکشنوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں بھی کیسکوسے تعاون کریں۔ کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے زیر اہتمام آن لائن کچہری 16مئی کو منعقد کیاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں