بلو چستان میں کو رونا وائرس کے4نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے4نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد35491ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 3اضلاع سے کورونا وائرس کے 4نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35491ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد5ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی شرح 2.04فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے196ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ214افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
Load/Hide Comments


