پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں: امریکی سینیٹر

واشنگٹن : امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل اور وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی ذیلی کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، سینٹرل ایشیا اور کاو¿نٹر ٹیررازم کے چئیرمین سینٹر کرس مرفی نے پاک امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے گزشتہ برسوں کی طرح آئندہ بھی پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم گے، امریکی سینیٹ کے نزدیک پاک امریکا تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کے تحت امریکا نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور مشترکہ سکیورٹی منصوبوں کے ضمن میں وسائل مختص کیے گئے۔دوسری جانب امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے سینیٹر مرفی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کے حقیقی دوست اور پاک امریکا قریبی تعلقات کے وکیل ہیں۔ انہوں نے کہا سینیٹر مرفی نے درست کہا پاک امریکہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں اور پائیدار ہیں، معاشی میدان میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں