روس کے چار میزائل حملے، ایک عسکری سائٹ تباہ ہو گئی

کیف:مغربی یوکرین میں روس کی جانب سے چار میزائل حملوں کے باعث ایک عسکری سائٹ تباہ ہو گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولینڈ کی سرحد کے قریب لویو میں یہ میزائل داغے گئے۔ مقامی عسکری حکام کا کہنا تھا کہ یہ میزائل بحیرہ اسود میں بحری جہازوں سے فائر کیے گئے تھے۔ یوکرینی شہر لویو کو دیگر شہروں کی نسبت کم تشدد کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم یہاں بھی روسی حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی انٹیلجنس کا کہنا تھا کہ ڈونباس خطے میں روسی پیش قدمی سست روی کا شکار ہے۔ روس کی جانب سے ڈونباس میں حملہ دارالحکومت کییف میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں