جج ویڈیو سکینڈل:ایف آئی اے نے تین ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلئے عدالت سے جوع کرلیا

اسلام آباد:جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ایف آئی اے نے تین اہم ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لئے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے نے انسداددہشت گردی عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ ناصر جنجوعہ، غلام جیلانی اور خرم رسول سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے مزید دستاویزات ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کو 14 مئی تک دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی۔ یاد رہے کہ جج ارشد ملک سکینڈل میں ملوث تینوں ملزمان کو پہلے سائبر کرائم کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں بری کیا گیا تھاایف آئی نے انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت دوبارہ گرفتاری کی استدعا کر رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں