پی پی بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی، جعفر جارج
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کے صدر و سابق صوبائی وزیر جعفر جارج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں ؎ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی پیپلزپارٹی کے جیالے اور مسیحی عوام پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ملک میں ترقی و خوشحالی لائی ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی جماعت ہے جب بھی پارٹی برسراقتدار آئی ہے پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدار میں چھوٹے صوبوں کو صوبائی خودمختاری دی یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئیپ کریگی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور مسیحی عوام بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب کرائیں تاکہ وہ کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کرسکیں۔


