حالیہ دہشت گردی کی لہر،بم، پٹاخوں کے دھماکوں سے شہری خوفزدہ ہونے لگے
کراچی (انتخاب نیوز) شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے بعد دھماکوں کی آوازیں شہریوں کو خوفزدہ کرنے لگیں ،بڑا بورڈ بسم اللہ مارکیٹ کے قریب دھماکے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، بعدازاں معلوم ہوا کہ رضویہ تھانہ کی حدود جہانگیر آباد میں شادی کی تقریب میں آتش بازی اور بم پٹاخے چلائے جارہے ہیں، رضویہ پولیس نے اطلاع ملنے پر آتش بازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


