شیرشاہ اور اطراف کے علاقوں میں پانی نایاب، پیاسے مکینوں کا احتجاج، دھرنا

کراچی (انتخاب نیوز) شدید گرمی میں پا نی کی قلت کے باعث شیرشاہ کے ہزاروں پیاسے مکین سڑکوں پرنکل آئے، ماڑی پور روڈ پر دھرنے کے باعث ٹریفک شدید جام ہوگیا، سڑک کے دنوں اطراف ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، گلبائی، شیرشاہ روڈ ، بلدیہ جانے والے فلائی اوور پر گاڑیاں گھنٹوں پھنسی رہی، گاڑیوں میں سوار ہزاروں مسافر کئی گھنٹوں تک شدید گرمی مقید رہے،احتجاج کرنے والے افرادفوری طور پر پانی سپلائی کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں