بلدیاتی انتخابات ایک ٹیسٹ کیس اور اعصابی جنگ ہے، میر اسرار زہری
خضدار (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی مستحکم اور ہمارے پارٹی کارکن پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور اعصاب کے مالک ہے بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی حلقوں سے اپنے پارٹی امیدواروں کو دوسری جماعتوں سے مقابلے کرنے کے لئے اتاراگیا ہے جھالاوان میں پارٹی پوزیشن واضح ہے بلدیاتی انتخابات ایک ٹیسٹ کیس اور اعصابی جنگ ہے پارٹی نفساتی طور پر اس جنگ میں حصہ لینے کیلئے اپنے تربیتی ورکروں کو میدان اتاری گئی ہے ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے۔ نظریاتی، فکری ورکر ہمت اور حوصلے سے آخری دم تک سیاسی جنگ جاری رکھیں گے جھالاوان کے باشعور عوام لوگوں کی ضمیر کے ساتھ کھیل کھیلنے والوں کو مسترد کرکے اپنے آپکو ذہنی غلامی سے نکال کر اپنے حقوق کی جنگ کیلئے میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں انتخابات کے اصولوں کے بر خلاف مہم شروع کرنے والوں کا الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیکر کارروائی کرے۔ جھالاوان کے عوام سیاسی اور شعوری طور اپنے آپکو آراستہ کریں موجودہ سیاسی بے اعتمادی کا خاتمہ کرکے اپنے ضمیر کا فیصلہ دیکر ضمیر فروشوں کو احساس دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے قائد میر اسرار اللہ خان زہری اپنی رہائش گاہ زہری حویلی میں پارٹی کی سینئر باڈی اور پارٹی امیدوار برائے کونسلران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بی این پی عوامی کے قائد میر اسراراللہ خان زہری نے کہا بی این پی عوامی نظریاتی عملی جدوجہد کرنے والے کارکنوں سے لیس جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے اور عوام کی توانا آواز بنتے رہے ہیں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی علاقوں سے پارٹی امیدوار کھڑے کئے ہیں علاقہ کے پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناانصافیوں محرومیوں کے خاتمہ کیلئے بی این پی عوامی کے امیدواروں کی جیت ناگزیر بن چکی ہے بی این پی عوامی حالیہ بلدیاتی الیکشن سے قبل خضدار میں عوامی نمائندگان بیدریغ سرکاری وسائل اور مشینری کے استعمال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے گزشتہ دو تین سالوں تک منظر عام سے غائب رہنے والے خضدار کے عوامی نمائندے انتخابات کو نزدیک دیکھ کر بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئیہرجگہ سرکاری وسائل استعمال میں لائی جارہی ہے یہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے برخلاف ہے الیکشن کمیشن ان کیخلاف کارروائی کریں دو تین سالوں تک منصوبوں کو زیر التوا رکھ کر ابھی کام کا آغاز کیا ہے اپنے امیدواروں کے ہار کو فتح میں بدلنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی خضدار سے نمایاں برتری حاصل کرے گی میر اسراراللہ خان زہری نے آخر میں امیدواروں سے مزید مخاطب ہوا پارٹی کے مرکزی قیادت عوام کو بلدیاتی انتخابات میں بیلنس نہیں کرنے کا تجربہ نہیں رکھتے ہیں جتنا نچلے طبقے کے نمائندگی کرنے والے کونسلران کو علم ہے جھالاوان کے عوام 29 مء کو اپنے دل سے خوف نکال کر بھاری اکثریت سے اونٹ کو ووٹ دیکر اپنے بہتر مستقبل کا فیصلہ سنادیں ان شااللہ بی این پی عوامی کامیابی کے بعد عوام کے امنگوں کے مطابق انکی نمائندگی کا حق اداکریں گے۔


