سندھ حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مہم، 50کروڑ 10لاکھ 17ہزار 585 بوری گندم برآمد

کراچی (انتخاب نیوز)صوبہ سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم اب تک 50کروڑ 10لاکھ17ہزار 585 بوری گندم پکڑی جاچکیں، وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر محکمہ خوراک نے سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع سے 333640 بوریاں ضبط کیںجن میں خیرپور سے 183220 بوریاں، گھوٹکی سے 69770 اور سکھر سے 80770 بوریاں شامل ہیں، شہید بینظیرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع سے 46880 بوریاں ضبط کی گئی ہیں، نوشہروفیروز سے 28000 بوریاں، سانگھڑ سے 3900 بوریاں اور نواب شاہ سے 1490 بوریاں ضبط کی گئیں، لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع سے 232255 بوریاں ضبط کی گئیں جن میں جیکب آباد سے 28400 بوریاں، کشمور سے 50000 بوریاں، شکارپور سے 25255 بوریاں، قمبر شہدادکوٹ سے 97000 بوریاں اور لاڑکانہ سے 31600 بوریاں شامل ہیں، میرپورخاص ڈویژن سے 2500 بوریاں ، حیدرآباد ڈویژن کے 8 اضلاع سے 402310.50 بوریاں، کراچی ڈویژن کے چیک پوسٹ سے 1400 بوریاں ضبط کی گئیں، صوبائی وزیرخوارک مکیش کمار چائولہ کے مطابق گندم کی سرکاری قیمت 5500 روپیہ فی 100 کلوگرام ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، انھوں نے کہا کہ ان کارروائیوں سے صوبے میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں