ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں 3295 ارب روپے کی وصولی، پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریبا 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں 3523 ارب روپے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں