وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10بجے ہوگا اجلاس میں تلاوت کلام پاک کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو صوبائی اسمبلی کے قوائد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ(4)(ب)19 کے تحت پیش کرنے کی بابت اجازت کی تحریک پیش کی جائیگی قرار داد پیش کرنے کے لئے کل ارکان کے 20فیصد کو اپنی نشستوں پر کھڑا ہونا ہوگا اجازت ملنے کے بعد کوئی قرار داد کا کوئی ایک محرک قرار داد کو پیش کریگاجبکہ اگر قرار داد کو پیش کرنے کی مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی تو تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی۔ادھر بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بطور بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے اسپیکر کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کااختیار پارٹی صدر کے پاس ہے میں نے 2018کے بعد تاحال کسی کو بھی پارلیمانی لیڈر نامزد نہیں کیا لہٰذا اسپیکر اس مسئلے پر توجہ دیں۔


