لاہور، چیئرمین احسان بلوچ اور پشتون رہنما ریاض خان سمیت 25 طلبہ گرفتار

لاہور (انتخاب نیوز) جامعہ پنجاب میں طلبہ پر تشدد کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے چیئرمین احسان بلوچ اور چیئرمین پشتون ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین ریاض خان 25 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ واضح رہے کہ جامعہ پنجاب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی جانب سے بلوچ اور پشتون طلبہ پر تشدد اور فائرنگ کی جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے، اس کے بعد پولیس نے ہاسٹلوں میں بلوچ اور پشتون طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ جس کے بعد چیئرمین احسان بلوچ اور چیئرمین ریاض خان سمیت 25 دیگر طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ جنہیں لاہور کے مختلف حوالات میں قید کیا گیا ہے۔ واقعہ کیخلاف اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے جامعہ پنجاب میں طلبہ کی جانب سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں