بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل قائم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اسلام آباد سیکرٹریٹ میں مانیٹرنگ سیل وکنٹرول سیل قائم کردیاگیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان دفتر میں بھی مانیٹرنگ سیل اور کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے ۔چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن تمام پولنگ کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں بلوچستان میں پولنگ کا عمل ہر صورت شفاف اور پرامن بنایا نائے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسروں کو ہدایت کی ۔سپیشل سیکرٹری بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنر کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کریں گے انتخابی مہم 27مئی بروز جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوگئی تھی آج کسی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیںپولنگ 29مئی 2022کو ہوگی کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام اسلام آباد سینٹرل کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیںفون051-9204402-03/051.9210837-38فیکس051-9204404پولنگ 22مئی کو صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں