حب ندی میں مچھلی کے شکار کیلئے آنیوالا 15 سالہ نوجوان ڈوب گیا

اوتھل (انتخاب نیوز) حب ندی میں مچھلی کا شکار کر نے کے لئے آنے والا 15 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں شکار کیلئے آنے والا 15 سالہ نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق نیو کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں