حکومت لاپتہ افراد کے کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اقدام واپس لے، زینب مزاری
راولپنڈی (انتخاب نیوز) بین الاقوامی قانونی امور کی ماہر اور سوشل ایکٹوسٹ ایمان زینب مزاری ایڈووکیٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر حکومت واقعی لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس کو پہلے بلوچ طلبہ کی شکایات کی تحقیقات کے لیے عدالتی حکم پر قائم کیے جانے والے کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اقدام واپس لینا ہوگا ورنہ سمجھا جائے گا وہ مدثر نارو کیس میں دیے جانے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پیدا شدہ صورتحال میں ذمہ داری سے جان چھڑوا رہی ہے۔
Load/Hide Comments


