الیکشن کمیشن نے بلو چستان اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جا ری کر دی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ جا ری کر دی ہے۔ منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلو چستان سے قومی اسمبلی کے 16جبکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہر ست جا ری کردی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کی قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کی ابتدائی فہرست کے مطابق صوبے سے قومی اسمبلی کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ این اے 254جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد ہے جسکی آباد ی9لاکھ 46 ہزار 679 ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ این اے 261سوراب کم قلات کم مستونگ ہے جسکی آبادی6لاکھ 77ہزار 734ہے ابتدائی حلقہ بندیوں کے مطابق بلو چستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ ہے جس کی آبادی 3لاکھ 42ہزار 9سو32ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا حلقہ پی بی 23آواران ہے جس کی آبادی 1لاکھ 21ہزار 8سو21ہے، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم سے 30جون تک جمع کر وا ئے جا سکتے ہیں جبکہ 30جوالائی تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔


