پی آئی اے 6جون سے حج آپریشن شروع کرے گا
کراچی :وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا۔پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا۔پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی۔بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے رواں سال سرکاری حج اسکیم کے اخراجات کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ حج اخراجات شمالی ریجن کیلئے 8لاکھ 51ہزار،جنوبی ریجن کیلئے 8لاکھ 60ہزارتک رکھے گئے ہیں، پاکستان اور سعودیہ لازمی اخراجات 52فیصد ہیں، فضائی کرایہ 21فیصد اور دیگر اخراجات 27فیصد ہیں۔


