بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب،نیشنل پارٹی نے کمیٹی قائم کردی

کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے ایک اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر بلوچستان کے گریڈ 20کے ایک اور حاضر سروس افسر سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربر علی گل کرد کو 63کروڑ روپے جرمانے، 7سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے جبکہ شہر کے مہنگے علاقے میں اربوں روپے مالیت کے کمرشل پلازے اور ایکڑوں اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں عدالت کے فیصلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب بلوچستان نے حاضر سروس ڈی جی خزانہ اینڈ اکاونٹس علی گل کرد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم نے شہر کے مہنگے علاقے سمنگلی روڈ پر کمرشل پلازے بنا رکھے ہیں۔ مزید تحقیقات کے نتیجے میں ملزم اور بیٹے کے نام کوئٹہ اور مستونگ میں کئی ایکڑ اراضی، فلیٹس، شادی ہال اور دکانیں سامنے آئیں۔ نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جس پر احتساب عدالت نے ٹرائل کے بعد ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں اور دلائل کی روشنی میں قید وجرمانہ کی سزا سنادی۔ سزا کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے 1995میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے گریڈ 17میں سرکاری ملازمت شروع کی اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ، ڈی جی خزانہ اینڈ اکاونٹس اور ایم ڈی جی پسنی فش ہاربر سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہا جبکہ حال ہی میں انہیں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں