سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت میں مسلسل اضافہ، گڈو اور سکھر پر ریکارڈ کمی
سکھر (انتخاب نیوز) سندھ کے بیراجوں پر پانی کی قلت مسلسل بڑھتی جارہی ہے، 24گھنٹے کے دوران گڈو بیراج پر 6ہزار اور سکھر بیراج پر 2ہزار کیوسک پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کو 650کیوسک کم پانی فراہم کیا جارہا ہے۔اس وقت پانی کی فراہمی 18ہزار 350سے 17ہزار 700کیوسک کر دی گئی ہے، سکھر بیراج کی کیر تھر کینال میں پانی 4ہزار 50کیوسک کم کرکے 3ہزار 600کیوسک کردیا گیا۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد 55ہزار 776کیوسک اور اخراج 46ہزار 648کیوسک جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 48ہزار 745اور اخراج 17ہزار 700کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


