امپورٹڈ حکمرانوں نے امریکہ سے مہنگے داموں تیل خریدا، منورہ منیر بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بلوچستان کی صدرو سابق رکن قومی اسمبلی منورہ منیر بلوچ کی قیادت میں جمعرات کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مہنگائی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدرمنورہ منیر بلوچ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے روس سے سستے داموں تیل خریدنے کیلئے تمام انتظامات کرلئے تھے لیکن امپورٹڈ حکمرانوں نے امریکہ کے کہنے پر روس سے پٹرولیم خریدنے کی بجائے امریکہ سے مہنگے داموں تیل خرید رہے ہیں جو پاکستان کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی نے اپنے دور حکومت کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کیا جتنا امپورٹڈ حکومت نے 10دن کےْ اندر کردیا جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے وہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے اور ملک میں صاف اورشفا ف عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں