ڈسٹرکٹ سیشن جج اور وکلاءکے درمیان تنازعہ اور ہڑتال جاری، سائلین پریشانی کا شکار
کراچی (انتخاب نیوز) سٹی کورٹ میں وکلاء اور ڈسٹرکٹ سیشن جج کے درمیان جاری تنازعہ کے باعث سائلین خوار ہوگئے ، سٹی کورٹ میں تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی، وکلاء نے تمام دروازے بند کرکے سائلین اور عدالتی اسٹاف کو باہر نکال دیا جس کے باعث کئی اہم کیسز کی سماعت نہ ہوسکی، وکلا ء کا کہنا ہے کہ جب تک سیشن جج ایسٹ خالد شاہانی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا اس وقت احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


