راہ چلتی لڑکیوں سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان حوالات پہنچ گیا

کراچی (انتخاب نیوز) کیماڑی میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان پکڑا گیا، مجید کالونی گلی نمبر 2 کے رہائشی معیز منگوالی ولد گل غنی نامی اوباش نوجوان نے راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی تو عقب سے آنے والے نوجوان نے ویڈیو بنا کر وائرل کردی جس پر جیکسن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 354 کے تحت مقدمہ 2022/185درج کرلیا۔ واضح رہے کہ کیماڑی کی گلیوں میں خواتین اور تنہا لڑکیوں کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ معمول ہے، علاقہ مکینوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پکڑے جانے والے اوباش کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ لوگوں کی بہن بیٹیاں دیگر اوباشوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں