بیلہ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی غفلت، پائپ لیکیج سے متعدد مکانات منہدم

بیلہ (انتخاب نیوز) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیلہ کے ذمہ داران کی غفلت پائپ لیکیج کی وجہ سے محلہ کھانہ بٹ بیلا کے غریب مکینوں کے مکانات مہندم ہوگئے تفصیل کے مطابق پی ایچ ای بیلا کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث پائپ لیکیج نے متعدد مکانات کو منہدم کردیا ہے اتوار کے روز علاقہ مکینوں اور معروف سیاسی ماجی شخصیت رفیق چنا نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پائپ لیکیج کی وجہ سے مجھ سمیت عبدالرزاق زرگر رونجھو شوکت علی نصراللہ رونجھو گودش کمار کے مکانات اور عبدالغفور رونجھو کے دو دکان اور محلے میں موجود قدیم مزار بری طرح متاثر ہوکر مہندم ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے چار روز قبل پی ایچ ای بیلا کے ایس ڈی او نواب خان بزنجو کو گھمبیر صورتحال اور نقصانات کے بارے میں بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کیا موصوف نے فوری عمل درآمد کا جھوٹا یقین دلایا اور آج تک پائپ لیکیج کے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی افسر موصوف ہم متاثرین کی فون کال بھی اٹینڈ نہیں کرتا اور نہ ہی جائز شکایات کا ازالہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ڈی او موصوف محکمانہ فرائض ادا کرنے میں مکمل ناکام ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور پی ایچ ای کے بالا حکام سے ایس ڈی او بیلا نواب خان بزنجو کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ مکینوں کی داد رسی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں